ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 3 سے 6 اگست تک چلے گا مانسون سیشن، کورونا بحران کی وجہ سے سیشن مختصر رکھنے کا فیصلہ

3 سے 6 اگست تک چلے گا مانسون سیشن، کورونا بحران کی وجہ سے سیشن مختصر رکھنے کا فیصلہ

Sun, 05 Jul 2020 21:55:29    S.O. News Service

پٹنہ،04 /جولائی (آئی این ایس انڈیا) بہار مقننہ کا مانسون اجلاس 3 سے 6 اگست تک چلے گا۔ کورونا بحران کی وجہ سے مانسون کے اجلاس کو مختصر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نتیش کابینہ کے اجلاس میں تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا۔ یہ شاید نتیش سرکار کی تیسری میعاد کا آخری سیشن ہوگا۔ اکتوبر-نومبر میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر مہیشور ہزاری نے کہا کہ کورونا بحران کے پیش نظر اجلاس کے دوران سماجی دوری کا خیال رکھا جائے گا۔ سیشن کا انعقاد اسمبلی کے سینٹرل ہال میں کرایاجاسکتا ہے۔


Share: